شاہد خاقان کا واجد ضیا کو خط آٹا چینی بحران کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش
انصاف کے مفاد میں ہم اس معاملے میں ہونے والی کرپشن اور مس گورننس سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں، سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چیئرمین انکوائری کمیشن واجد ضیا کو خط لکھ کر آٹا اور چینی بحران کی تحقیقات میں مکمل تعاون و معاونت کی پیش کش کی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ انکوائری کمیشن وقت اور مقام سے آگاہ کرے تاکہ ہم پیش ہو کر معلومات دے سکیں۔کرپشن اور مس گورننس کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انصاف کے مفاد میں ہم اس معاملے میں ہونے والی کرپشن اور مس گورننس سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی جانب سے وہ اور خرم دستیگر خان کے کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں۔