اسمگلنگ پر 14 سال تک قید صدرارتی آرڈیننس نافذ

آرڈیننس کے مطابق10 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی پر 2 سال قیدکی سزا ہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق10 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی پر 2 سال قیدکی سزا ہوگی۔ فوٹو، انٹرنیٹ

ISLAMABAD:
حکومت نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس جاری کر دیا جب کہ صدر مملکت عارف علوی کے دستخط کے بعدآرڈیننس فوری نافذالعمل ہو گیا۔

اسمگلنگ کرنے والے کو 14سال تک قیدکی سزاہوسکے گی۔ ان ڈکلیئرڈروٹس سے غیرملکی کرنسی،گندم،آٹا،چینی اور دیگر اشیا کی ترسیل اسمگلنگ قرار دی گئی ہے۔


آرڈیننس کے مطابق 30لاکھ سے50 لاکھ تک مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر2سے3 سال،50 سے 75 لاکھ مالیت کی اشیا کی سمگلنگ پر5 سال کی سزا ہو گی۔ ایک کروڑتک کی اشیاکی سمگلنگ پر10سال،ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر14سال قیدکی سزاہوگی۔

آرڈیننس کے مطابق10 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی پر 2 سال قیدکی سزا ہوگی۔

 
Load Next Story