آج پہلا روزہ زیادہ تر لوگوں نے نماز تراویح گھر پر ادا کی

رمضان المبارک کی مبارکباد دور دور سے ہی دی گئی۔

جن مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں ایس او پی پر عملدرآمد کیا گیا۔ فوٹو:فائل

آج 25 اپریل بروز ہفتہ پہلا روزہ ہے تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لوگ بہت محتاط نظر آئے جب کہ زیادہ تر نے نماز تراویح گھروں میں پڑھی۔

رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا، جن مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں ایس او پی پر عملدرآمد کیا گیا، نمازیوں اور صفحوں میں فاصلہ رکھا گیا، ہنیڈ سینٹائزر کا استعمال کرایا گیا، مساجد کے فرش کو دھویا گیا، بیشتر نمازی گھر سے وضو کرکے اور اپنا جاء نماز لے کر آئے، ہاتھ ملانے اور ایک دوسرے کو گلے لگانے سے گریز کیا گیا، رمضان المبارک کی مبارکباد دور دور سے ہی دی گئی۔


دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ) وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغامات میں قوم پر زور دیا ہے کہ کورونا وائرس سے حفاظت اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے رمضان المبارک کے دوران صحت کے متعلق ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 
Load Next Story