عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کئی بار اعلیٰ سطح پر اٹھایا وزارت خارجہ

 ڈاکٹر عافیہ کی دستخط شدہ رحم کی اپیل امریکی صدر کو مارچ کو بھیجی جا چکی، اہلخانہ کو صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں


کورٹ رپورٹر April 25, 2020
سندھ ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل کو 5 مئی تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق وزارت خارجہ کے جواب جمع کرانے پر درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت وزارت خارجہ کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ امریکا سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ اچھے برتائو سے متعلق معاملہ اٹھایا ہے، ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں برے سلوک پر امریکی حکام نے تحقیقات بھی کیں، تحقیقات پر جیل کے ایک لوکل اسٹاف کو ہٹایا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ کئی مرتبہ اعلی سطح پر اٹھایا گیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی دستخط شدہ رحم کی اپیل امریکی صدر کو مارچ 2020 کو بھیجی جا چکی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہلخانہ کو صورتحال سے باقاعدہ آگاہ کر رہے ہیں۔

عدالت نے وزارت خارجہ کے جواب پر درخواست گزار کے وکیل کو 5 مئی تک جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |