چین مین ہول کے ڈھکن چرانے پر سزائے موت کی تجویز

ڈھکن غائب کرنے والا شخص عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہوتا ہے، عدلیہ


INP April 25, 2020
ڈھکن غائب کرنے والا شخص عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہوتا ہے، عدلیہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چین میں اب مین ہول کے ڈھکن چرانے کے پاداش میں سزائے موت بھی سنائی جاسکتی ہے جب کہ حیرت انگیز طور پر اس سخت ترین سزا کی تجویز خود عدلیہ کے اعلی حلقوں نے دی ہے۔

چین میں سپریم پیپلز کورٹ، عدلیہ کونسل اور وزارت برائے عوامی تحفظ نے مشترکہ طور پر تحریر کردہ ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گٹر کے ڈھکنوں کو توڑنے والے یا پھر غائب کرنے والا شخص عوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہوتا ہے۔ اس بنا پر مجرم کو سخت سزا بشمول سزائے موت کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اس سے وابستہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ گٹر کے ڈھکنے ہٹانے والے کو سخت سزا دینے کی اتنی ہی تاویل کافی ہے کہ ایک جانب تو وہ ٹرانسپورٹ میں رکاوٹ ڈالتا ہے تو دوسری جانب عوام کی جانوں کو بھی خطرات سے دوچار کرتا ہے۔ اسی لیے ان دونوں جرائم کو شامل کیا جائے تو یہ موت کی سزا دینے کے لیے کافی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں