اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیںفواد چوہدری

ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے، کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا، وفاقی وزیر


این این آئی April 25, 2020
ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے، کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے ہردفعہ لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہناتھاکہ اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے۔ کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں