سعودیہ 18ممالک کے 10 لاکھ روزہ داروں کو افطار کرائے گا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دیدی


APP April 25, 2020
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دیدی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے دنیا کے 18ممالک میں کم وبیش 10لاکھ روزہ داروں کو افطار کرانے کے لیے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز ال الشیخ نے شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں روزہ افطار کرانے کا منصوبہ سعودی عرب کی طرف سے ہر سال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'امسال شاہ سلمان نے کورونا بحران کے باعث اپنے مسلمان بھائیوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ 'یہ منصوبہ 18ممالک میں سعودی سفارتخانوں اور اسلامی مراکز کی نگرانی میں ہوتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں