کراچی حصص مارکیٹ نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

انڈیکس 187 پوائنٹس بڑھ کر 24,588 ہو گیا، 217 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ،تیزی کے باعث60 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں


Business Reporter December 04, 2013
مارکیٹ سرمایہ 57.8 ارب روپے بلند، کاروباری حجم 18 فیصد زائد، 18.5 کروڑ شیئرز کا لین دین. فوٹو: آئی این پی

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کوبانڈز کے اجرا میں معاونت کی پیشکش، حکومت کی جانب سے نجکاری کا عمل شروع ہونے کی توقعات پر حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری بڑھنے اور غیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی کاروباری دلچسپی کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا ۔

جس سے انڈیکس24588 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تیزی کے باعث60 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 57 ارب80 کروڑ 78 لاکھ 34 ہزار924 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر48 لاکھ41 ہزار 266 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا لیکن اس انخلا کے باوجود کاروبار کے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے45 لاکھ30 ہزار 961 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے1 لاکھ 50 ہزار86 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے1 لاکھ 60 ہزار219 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔



، تیزی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس186.90 پوائنٹس کے اضافے سے 24588.47 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 152 پوائنٹس کے اضافے سے 18486.29 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس274.08 پوائنٹس کے اضافے سے 41088.17 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 18.26 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر18 کروڑ52 لاکھ 18 ہزار 210 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار363 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں217 کے بھاؤ میں اضافہ، 124 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں