بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ممکن بنانے کیلیے سفری پابندی سے استثنیٰ دینے پر غور

اگر حالات قدرے بہتر ہوجائیں تو بھارتی ٹیم کو بلانے کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی جائے،آسٹریلوی بورڈ


Sports Desk April 25, 2020
اگر حالات قدرے بہتر ہوجائیں تو بھارتی ٹیم کو بلانے کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی جائے،آسٹریلوی بورڈ۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ممکن بنانے کیلیے سفری پابندی سے استثنیٰ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف آسٹریلوی حکومت نے فی الحال سخت ترین اقدامات اٹھا رکھے ہیں،دوسری طرف کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے سے مالی مشکلات کا شکار بورڈ نقصان کی تلافی کے لیے راستے تلاش کر رہا ہے،آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اسٹیٹس اور میڈیکل پینل کو ہدایت دی تھی کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات تجویز کریں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بورڈ کی کوشش ہے کہ رواں سیزن کے آخر تک اگر حالات قدرے بہتر ہوجائیں تو بھارتی ٹیم کو بلانے کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی جائے۔

یاد رہے کہ یہ سیریز نہ ہونے سے آسٹریلوی بورڈ کو 300 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔