نجم سیٹھی نے عمران خان کی قربت کا الزام لگا کرکام نہیں کرنے دیاعطا الرحمان

نجم سیٹھی کہتے تھے کہ یہ عمران خان کی لابی کا آدمی ہے ایسے ہی چکر لگانے دو، سابق فاسٹ بولر


Sports Desk April 25, 2020
نجم سیٹھی کہتے تھے کہ یہ عمران خان کی لابی کا آدمی ہے ایسے ہی چکر لگانے دو، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو:فائل

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی نے عمران خان کی لابی کا آدمی ہونے کا الزام لگا کرکام نہیں کرنے دیا جب کہ ان کی وجہ سے میں انگلینڈ واپس چلے گیا۔

ایک انٹرویو میں عطاالرحمان نے کہا کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے مجھے بہت مایوس کیا، وہ مجھے اپنے دفتر بلا کر کئی گھنٹے بٹھاکرکہتے تھے کہ آپ کا کام کرتے ہیں پھر میری فائل روک دیتے تھے، میں اسی وجہ سے مایوس ہو کر انگلینڈ واپس چلا گیا حالانکہ میری خواہش تھی کہ پاکستان کرکٹ کی خدمت کرتا، نجم سیٹھی کہتے تھے کہ یہ عمران خان کی لابی کا آدمی ہے ایسے ہی چکر لگانے دو، انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی فکسنگ نہیں کی، آئی سی سی نے مجھے کلیئر کیا اور کئی بار میں پی سی بی کے ساتھ بھی کام کر چکا ہوں۔

عطاالرحمان نے دعویٰ کیا کہ بابر اعظم، عمر صدیق اور سلمان قادر میری دریافت ہیں، جونیئر لیول پر ہی ان کی صلاحیت کا اندازہ لگا لیا تھا۔

نجم سیٹھی نے عطا الرحمان کے الزامات کو مسترد کر دیا

دوسری جانب نجم سیٹھی نے عطا الرحمان کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، انھوں نے کہا کہ میں تو انھیں جانتا بھی نہیں تھا، دفتر کی پارکنگ میں 2بار ملاقات ہوئی جہاں یہ میرے انتظار میں کھڑے رہتے اور ملازمت مانگتے تھے، مگر میرٹ پر ان کیلیے کوئی جاب نہیں تھی اس لیے نہیں دی، مجھے تو یہ پتا بھی نہیں کہ یہ عمران خان کے دوست ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔