کورونا آلات کی عدم فراہمی سے متعلق ڈاکٹرز کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج

لاہور ہائی کورٹ کی محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بھی اجازت


ویب ڈیسک April 25, 2020
لاہور ہائی کورٹ کی محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بھی اجازت

لاہور ہائیکورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹروں کو حفاظتی آلات کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

ہائی کورٹ نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے والے ڈاکٹروں کی درخواست جرمانے کیساتھ خارج کرتے ہوئے محکمہ صحت کو بدنامی کا سبب بننے والے ڈاکٹروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈاکٹر زوہیب سمیت دیگر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر زوہیب سمیت دیگر نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست دائر کی، ڈاکٹروں نے ٹھوس وجوہات کے بغیر سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی، ایسی بلاجواز درخواست بازی کرنے سے اگر محکمہ صحت کی بدنامی ہوئی ہے تو مجاز حکام درخواست گزار ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ ہماری حکومت اس ان دیکھی وباء کیخلاف اپنے دستیاب وسائل کیساتھ نبرد آزما ہے، حکومتی اقدامات کے باوجود کوئی حکم جاری کرنا ناانصافی ہو گی، درخواست گزار ڈاکٹروں نے کورونا مریضوں کی وارڈز میں ڈیوٹی کرنے سے متعلق غلط بیانی کی، سرکاری وکیل نے درخواست گزار ڈاکٹروں کی کورونا وارڈ میں ڈیوٹی نہ ہونے کا جواب جمع کروایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں