پی آئی اے پرواز کی پہلی بار میلبورن میں لینڈنگ

300 سے زائد آسٹریلوی شہریوں کو ان کے وطن پہنچایا گیا۔

300 سے زائد آسٹریلوی شہریوں کو ان کے وطن پہنچایا گیا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں لینڈنگ کی۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا وائرس کے باعث آسٹریلوی شہریوں کو ان کے وطن واپس پہنچانے کے لیے خصوصی پرواز روانہ کی گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے غیر ملکی مسافروں کو لے کر آسٹریلیا روانہ ہوئی۔

پرواز پی کے 8962 کے ذریعے 300 سے زائد آسٹریلوی شہریوں کو ان کے وطن پہنچایا گیا۔ پی کے 8963 میلبورن سے 300 سے زائد پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کو لے کر اتوار کو وطن واپس پہنچے گی۔
Load Next Story