پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، چیف آف نیول اسٹاف


ویب ڈیسک April 25, 2020
پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، چیف آف نیول اسٹاف۔ فوٹو : فائل

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی جانب سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا جس میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔

https://twitter.com/LoneSur48/status/1253948842032222208

ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں