سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے یاران وطن پروگرام متعارف

ہم نے بیرون ملک موجود اپنے ان طبی ماہرین کیلئے’یاران وطن‘ کے عنوان سےایک قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم

دنیابھرمیں کووڈ 19کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلےمحاذوں پرسرگرم ہیں، وزیراعظم فوٹوفائل

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے 'یاران وطن' کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا۔

'یاران وطن' کے ذریعے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیابھرمیں COVID-19 کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلےمحاذوں پرسرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کےانسدادکے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتےہیں۔


یہ بھی پڑھیں :ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوانا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا ہم نے بیرون ملک موجود اپنے ان طبی ماہرین کیلئے'یاران وطن' کے عنوان سےایک قدم اٹھایا ہےجس کےذریعےوہ اپنا اندراج کرواسکتےہیں۔

Load Next Story