ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوانا ہے وزیر اعظم

قانون کی بالادستی اور ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم کا سنگ میل طے کرنا ہوگا، تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر خصوصی پیغام


ویب ڈیسک April 25, 2020
ہ ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے، وزیر اعظم کی ٹوئٹ۔ فوٹو، فائل

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر نادار شہیریوں کو غربت سے نجات دلانی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر ٹوئٹ میں خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 24برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد کےوژن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنےکےاپنےنصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔



انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئےہمیں دو اہم سنگ میل طے کرنا ہوں گے جس میں سب سے پہلے قانون کی ایسی بالادستی کا قیام ہے کہ اس کی نظرمیں سب برابراورطاقتور اسکےتابع ہوں۔ اس کے بعد ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر انکی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔ آج میں اپنے ان بانی اراکین، نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔