رمضان کے پہلے دن عوام نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا ڈاکٹر ظفر مرزا

عوام رش والی جگہوں پر جانےسےگریز کریں، معاون خصوصی صحت


ویب ڈیسک April 25, 2020
احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے دن عوام نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، رمضان المبارک میں کورونا سے بچنے کے لیے خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے روز شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا، عوام رش والی جگہوں پر جانےسے گریز کریں کیوں کہ احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس تیزی سے پھیلے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ چینی اورجاپانی کمپنی نے کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کیلیےرابطہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں