کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹر جاوید کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان

ڈاکٹر جاوید نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی، وزیراعلیٰ محمود خان


ویب ڈیسک April 25, 2020
ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان ۔ فوٹو : فائل

MOSCOW: خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جان قربان کرنے والے ڈاکٹر جاوید کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختون خوا حکومت نے ڈاکٹر جاوید کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جا کر اسپتال انتظامیہ سے ڈاکٹر جاوید کے کورونا وائرس سے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی، ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے آج صبح ان کا انتقال ہوا ہوگیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |