کورونا وائرس سے جاں بحق ڈاکٹر جاوید کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان

ڈاکٹر جاوید نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی، وزیراعلیٰ محمود خان

ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ محمود خان ۔ فوٹو : فائل

MOSCOW:
خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جان قربان کرنے والے ڈاکٹر جاوید کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختون خوا حکومت نے ڈاکٹر جاوید کو سول ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جا کر اسپتال انتظامیہ سے ڈاکٹر جاوید کے کورونا وائرس سے انتقال پر تعزیت کی۔


وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ڈاکٹر جاوید نے دوسروں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان قربان کردی، ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے ساتھ ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے آج صبح ان کا انتقال ہوا ہوگیا
Load Next Story