گلوکارہ کوثر پروین کی 50 ویں برسی خاموشی سے گزرگئی

1933ء میں پیدا ہوئیں 50ء میں کیرئیر کا آغاز کیا،54ء میں ’’گمنام‘‘ کے گانے گائے


Cultural Reporter December 04, 2013
کوثر پروین پاکستان کی پہلی فلم ’’تیری یاد‘‘کی ہیروئن آشا پوسلے کی چھوٹی بہن اورموسیقار اختر حسین کی شریک حیات تھیں۔ فوٹو: فائل

SYDNEY: گلوکارہ کوثر پروین کی 50 ویں برسی گذشتہ روز خاموشی سے گزر گئی۔

اس موقع پر نہ تو فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے کسی حکومتی ادارے اور نہ ہی شوبز سے وابستہ شخصیات کوئی تقریب منعقد کی ۔ یاد رہے کہ کوثر پروین پاکستان کی پہلی فلم ''تیری یاد''کی ہیروئن آشا پوسلے کی چھوٹی بہن اورموسیقار اختر حسین کی شریک حیات تھیں۔ وہ بھارت کے شہر پٹیالہ میں 1933ء میں پیدا ہوئیں ۔



انھوں نے بطور گلوکارہ کیرئیر کا آغاز 1950ء میں کیا جب کہ 1954ء میں فلم ''گمنام'' کے لیے پلے بیک سنگنگ کی ۔اس فلم کے گانے ''اے چاند ان سے کہنا'' ، ''آنکھیں ملا کے '' اور ''چھم چھم ناچ کے'' گیت گائے۔ 1954ء میں ہی سید عطااللہ ہاشمی کی فلم ''نوکر'' پیش ہوئی تو خواتین میں بے حد مقبول ہوئی جس میں اداکارہ سورن لتا پر فلمائی جانیوالی لوری ''میری اکھیوں کے تارے '' کوثر پروین کی آواز میں تھی جو اس کی پہچان بن گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں