بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ کل الحمرا ہال میں ڈرامہ پیش کریں گے
نصیرالدین شاہ اوران کے ساتھ بھارت سے آنے والی ٹیم 5 دسمبر کوالحمرا کے ہال نمبرایک میں ڈرامہ پیش کرے گی
بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نصیرالدین شاہ اوران کے ساتھ بھارت سے آنے والی ٹیم 5 دسمبر کوالحمراء کے ہال نمبرایک میں ڈرامہ پیش کرے گی۔
چارروزہ پرفارمنس کے دوران دو اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے، لیکن گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی عام شہری نصیرالدین شاہ کی پرفارمنس دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ فیض فائونڈیشن کی طرف سے اسٹیج ڈرامہ کے دعوت نامے فیض گھر اور مقامی ہوٹل میں دستیاب ہیں مگریہ دعوت نامے صرف انہی لوگوں کودیئے جارہے ہیں جو 'فیض فائونڈیشن' کو '' عطیہ '' دیں گے۔
الحمراء کی پہلی چند لائنوں کے لیے فی دعوت نامہ تین ہزار روپے کے ''عطیہ'' جب کہ بقیہ لائنوں کے دعوت نامے دوہزارروپے کے '' عطیہ '' میں مل رہے ہیں۔ اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ سنجیدہ تھیٹرکوپسند کرنے والے لوگ صرف کسی ایک خاص طبقہ میں ہی نہیں ہیں بلکہ ان کی بڑی تعداد متوسط طبقہ میںبھی موجود ہے۔ لیکن فیض فائونڈیشن کی جانب سے اپنی مرضی کا '' عطیہ '' لینے کی بات ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔