مظفر آباد میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

سینٹرل پریس کلب مظفر آباد بند، تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے


ویب ڈیسک April 26, 2020
متاثرہ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیٓں گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر فوٹو: فائل

آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بشیر عباسی نے مظفرآباد میں 2 صحافیوں کے کورونا وائرس کا شکارہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسز سامنے آنے کے بعد مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کو خود کو آئیسولیٹ کرنے کا کہا ہے۔ نجی ٹی وی کا کیمرامین کورونا کے باوجود ڈیوٹی پر مامور رہا، مظفرآباد میں کام کرنے والے تمام صحافیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کے صدر سجاد میر کا کہنا ہے کہ کلب کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، تمام ممبران کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی صحافیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر سینٹرل پریس کلب اور متاثرہ صحافیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں