ہارون نے 10 سال بعد نیا گانا ریلیزکردیا

10 سال میں اپنی پہلی سولومیوزک ’ڈھونڈوں گا‘ شیئرکرنے پر بے حد پرجوش ہوں، گلوکار


ویب ڈیسک April 26, 2020
میں نے ’ڈھونڈوں گا‘ کی ویڈیو چند سال قبل بنائی تھی، گلوکار: فوٹو: فائل

مشہورپاکستانی گلوکارہارون نے 10 سال بعد نیا گانا ' ڈھونڈوں گا' ریلیزکردیا ہے۔

پاکستان کے مشہورومعروف گلوکارہارون نے 10 سال بعد اپنا گانا ریلیز کیا اوراس متعلق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 10 سال میں اپنی پہلی سولو میوزک 'ڈھونڈوں گا' شیئرکرنے پربے حد پرجوش ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس گانے کی تاریخ جاننے کے لیے ان کے مداح یوٹیوب پرجاکرپڑھیں جہاں انہوں نے گانے کی ریلیزسے متعلق بتایا ہے۔

اس حوالے گلوکارنے کہا کہ انہوں نے 'ڈھونڈوں گا' کی ویڈیو چند سال قبل بنائی تھی لیکن اسے ریلیز نہیں کرسکے تھے کیونکہ اس وقت وہ برکا ایونجر کے ساتھ مصروف تھے۔

https://twitter.com/TheRealHaroon/status/1252962861430779904

گلوکار نے لکھا کہ اس وقت سب کووڈ کے باعث گھروں میں ہیں تو انہوں نے سوچا کہ اس گانے پر کام کرکے ریلیز کیا جائے اور پاکستان کے حساب سے یہ میوزک وڈیوانتہائی منفرد بھی ہے۔

اس گانے کے بول صابرظفرنے تحریر کیے، جبکہ ویڈیو کی ہدایات عزیر ظہیر خان نے دی اورگلوکارکی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پربے حد پسند کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گلوکاررواں سال پاکستان سپرلیگ کے لیے بنائے گانے 'تیار ہو' میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے تاہم ان کے کریڈٹ پر بے شمارمشہورگانے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں