پی سی بی کے قانونی مشیر نے سلیم ملک کی معافی کو خوش آئند قرار دیدیا

سلیم ملک کچھ سوالات کے جوابات دے دیں تو معاملہ آگے بڑھایا جاسکتا ہے، تفضل رضوی  

سلیم ملک کچھ سوالات کے جوابات دے دیں تو معاملہ آگے بڑھایا جاسکتا ہے، تفضل رضوی  

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سلیم ملک کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیاہے۔


پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ فکسنگ میں ملوث کسی بھی کھلاڑی کے لیے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون ہی واحد راستہ ہے، سلیم ملک نے ابھی تک کچھ سوالات کے جوابات نہیں دیئے جو ان سے 12-2011 میں پوچحے گئے تھے۔

تفضل رضوی نے کہا کہ سابق کپتان کو آئی سی سی سے ملنے والے ٹرانسکرپٹ بھی دی گئی تھی کہ اسے اچھی طرح دیکھ کر وہ جوابات دیں، سلیم ملک سے ان کی لندن میں مشکوک لوگوں سے ملاقاتوں میں ان کے کردار کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، اس وقت تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا، اب اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو معاملے کو آگے بڑھایاجاسکتا ہے۔
Load Next Story