پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں میں114ملزمان گرفتار

اسلحہ برآمد،گرفتار ملزمان میں 3بھتہ خور بھی شامل،تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل


Staff Reporter December 04, 2013
پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرمجموعی طور پر77 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ فوٹو: اے پی پی / فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 114ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اعلامیے کے مطابق پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں71 چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر77 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گرفتار ملزمان میں ، 12 مفرور ، اسلحہ ایکٹ کے تحت17 ،منشیات ایکٹ کے تحت21 ، ڈکیتی و رہزنی کے الزام میں4 اور3 بھتہ خوروں شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے19 ہتھیار اور منشیات برآمد کی گئی ہے ۔



رینجرز نے پی ڈبلو ڈی کمپاؤنڈ گلشن اقبال ، ناتھا خان گوٹھ بنگالی پاڑہ، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر5/G ، اورنگی ٹاؤن ہزارہ گوٹھ ، پاپوش نگر، لیاری، مچھر کالونی اور ناظم آباد مجاہد کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن جبکہ سپر ہائی وے، بن قاسم اور الہ دین پارک کے قریب اسنیپ چیکنگ میں37 ملزمان کو حراست میں لیکرسب مشین گنز سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں