پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020ء کی منظوری دے دی

منصوبے کے تحت پنجاب میں فوری طور پر 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے


ویب ڈیسک April 26, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس منصوبے کا کل باقاعدہ اعلان کریں گے۔ فوٹو:فائل

پنجاب حکومت نے رائز پنجاب منصوبہ 2020ء کی منظوری دے دی جس کے تحت صوبے میں فوری طور پر 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے نقصانات سے نمٹنے کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور صوبے کے تمام محکموں میں 50 نکات پر مشتمل اہم منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کی صوبائی حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اس منصوبے کا کل باقاعدہ اعلان کریں گے۔

رائز پنجاب پروگرام کو آئندہ بجٹ 2020ء میں شامل کیا جائے گا، رائز پنجاب منصوبہ 2020ء کے تحت صوبے میں فوری طور پر 50 لاکھ افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، سرکاری اسکولز میں آن لائن ایجوکیشن پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، سرکاری اسکولوں میں ایک ہزار سائنس لیبارٹریاں بلڈنگز بنائی جائیں گی، صوبے میں 100 ماڈل اسکولز اور 2 ہزار کلاس رومز تعمیر کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں