آرگینک طریقے سے گندم کی فی ایکڑ پیداوارمیں 15 من کا اضافہ

کھاد، ادویات کے بغیرکاشت گندم میں گلوٹن کی مقدار بھی عام گندم سے انتہائی کم

تفصیلات سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوآگاہ کیا جائیگا ۔ فوٹو: فائل

LARKANA:
آرگینک طریقے سے گندم کی فی ایکڑپیداوارمیں 30 سے 35 فیصد اضافے سے متعلق تفصیلات سے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکوآگاہ کیاجائیگا۔

آرگینک پروٹوکول تیارکرنیوالے زرعی ماہرسید بابرعلی بخاری نے بتایا کہ گزشتہ برس اسی 11 ایکڑرقبے پر عام طریقے سے گندم کاشت کی گئی تھی جس سے مجموعی طورپر 174من گندم حاصل ہوئی تھی جبکہ اس سال جب ہم نے یہاں آرگینک پروٹوکول استعمال کیا تو پیداوار341 من آئی ہے، فی ایکڑ15 من کا اضافہ ہوا ہے۔


کھاد اور ادویات کے استعمال کے بغیرکاشت کی گئی گندم میں گلوٹن کی مقداربھی عام گندم کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، اس سے قبل اسی طریقہ کاشت سے چاول کی فی ایکڑ اضافی پیداواربھی حاصل کی جاچکی ہے۔

لاہورکے سرحدی علاقہ ایچوگل کے قریب 22 ایکڑرقبے پر آرگینک پروٹوکول کے تحت 11 ایکڑرقبے پرگندم کاشت کی گئی تھی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 30 سے 35 فیصدزیادہ پیداوارحاصل ہوئی ہے۔

 
Load Next Story