برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد حکومتی امور سنبھال لیے

بورس جانسن کورونا کے باعث رواں ماہ کے آغاز میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے اور 3 دن آئی سی یو میں رہے


ویب ڈیسک April 27, 2020
کورونا وائرس کے حملے کے باعث برطانوی وزیراعظم کو 3 دن آئی سی یو میں رہنا پڑا تھا، فوٹو : فائل

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد دوبارہ سے کارہائے مملکت چلانے شروع کردیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں