رواں سال صدقہ فطر کم سے کم 125 روپے مقرر

مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، مفتی منیب الرحمان


ویب ڈیسک April 27, 2020
مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، مفتی منیب الرحمان فوٹو : فائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 125 روپے مقرر کی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا 2 کلو گرام 125روپے فی کس ہے، گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جب کہ جو کے نصاب سے فطرہ 320روپے اور کھجور کے نصاب سے 1600روپے ہے، کشمش کے نصاب سے 1920روپے اور پنیر کے نصاب سے3540روپے بنتا ہے ۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب چکی کا آٹا 3750 روپے، جو 9,600 روپے، کھجور 48,000روپے ، کشمش 57,600 روپے اور پنیر 1,06,200روپے ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔