فکسنگ اسکینڈل عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد

پی ایس ایل سے قبل عمر اکمل مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تھے جس پر انہیں معطل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک April 27, 2020
کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو معطل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

فکسنگ اسکینڈل میں عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

فکسنگ اسکینڈل میں جسٹس (ریٹائرڈ) فضل میران چوہان کی سربراہی میں پی سی بی ڈسپلنری پینل نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کا اطلاق 20 فروری 2020 سے ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل سے پہلے ہی اینٹی کرپشن قانون کا بم پھٹ گیا، عمراکمل باہر

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو معطل کردیا تھا، ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل پی ایس ایل سے قبل مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے اور عمر اکمل کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق بورڈ کو بر وقت مطلع نہ کر سکے، بعد ازاں برطانوی کرائم ایجنسی کے شواہد کے بعد عمر اکمل کے خلاف تحقیقات میں تیزی آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں