تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی صابر قائمخانی

الطاف حسین، ملک میں یکساں نظام تعلیم چاہتے ہیں، اسکولوں کے دورے پر گفتگو


Press Release December 04, 2013
قائد تحریک الطاف حسین نے تحریک کا آغاز نوجوانی میں جامعہ کراچی کے پلیٹ فارم سے کیا

کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں تعلیم کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے حالی روڈ کے مختلف اسکولوں کادورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر EDOتعلیم لطیف آباد انور دانش و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ حق پرست رکن اسمبلی نے کہاکہ علم کسی کی میراث نہیں، یہ ملک کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو تعلیم کو اپنا اُوڑنا بچھونا بناتی ہیں کیونکہ تعلیم انسان میں شعور کو اُجاگر کرتی ہے، اسے صحیح اور غلط میں تمیز سکھاتی اور غور و فکر کی جانب مائل کرتی ہے جس کے نتیجے میں معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے تحریک کا آغاز نوجوانی میں جامعہ کراچی کے پلیٹ فارم سے کیا ، الطاف حسین پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام کا قیام چاہتے ہیں اور انہوں نے حق پرست اراکین اسمبلی کو ہمیشہ یہ ہدایت کی کہ تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ انہو ں نے اساتذہ پر زور دیاکہ وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر تعلیم دینے میں بھرپور کردار ادا کریں جبکہ اسکول انتظامیہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو غیر نصابی سر گرمیوں کی سہولت بھی فراہم کرے۔ اساتذہ اور دیگر اسٹاف حاضری یقینی بنائیں، تعلیم کے حوالے سے حق پرست قیادت کو تاہی برداشت نہیں کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں