لاک ڈاؤن کے باعث  بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

حکومت فوری طور پر ہمیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، بزرگ شہریوں کا مطالبہ

حکومت فوری طور پر ہمیں ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، بزرگ شہریوں کا مطالبہ ۔ فوٹو : فائل

حکومت کے احکامات کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے 60 سال سے زائد العمر افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے، ان کے ریلیف کیلئے حکومت نے اب تک کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھائے 6 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود خیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے بزرگ افراد کو سینئر سٹیزن کارڈ کا جراء تاحال نہیں ہوسکا اور نہ ہی دیگر اعلان کردہ مراعات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ سابق حکومت نے سینئر سٹیزن کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مستحق بزرگ شہریوں کی مالی امداد، اسپتالوں میں ان کیلئے خصوصی الگ کاﺅنٹرز، میڈیکل اور ادویات کے اخراجات میں کمی، الگ وارڈز اور بزرگ شہریوں کی تنظیم کی رکنیت سمیت دیگر حقوق سے مستفید ہونا تھا لیکن اس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اب فوری طور پر لاک ڈاﺅن سے متاثرہ تمام بزرگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔
Load Next Story