بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے خاتون شہید ایک بچی زخمی

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کے بلا اشتعال اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک April 27, 2020
مودی سرکار ہندو توا دہشتگردی کے نظریے پر عمل پیرا ہے، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : فائل

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے خاتون شہید جب کہ ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 36 سالہ یاسمین بی بی شہید جب کہ 8 سالہ معصوم بچی عطیبہ ظہیر زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ مودی سرکار ہندو توا دہشتگردی کے نظریے پر عمل پیرا ہے، بھارتی فوج نے 2019 میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 52 افراد شہید اور 261 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر بھارت کی جانب سے سول آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنانے پر بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارت کے ناظم الامور کوڈی جی ساؤتھ ایشیاء زاہد حفیظ چودھری نے طلب کیا اورسیز فائر لائن پر جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارت کی قابض افواج کی طرف سے 27 اپریل کو بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کے بلا اشتعال اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |