کورونا وائرس وزیر اعلی نے ’رائز‘ پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی

اس فریم ورک کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کیلئے بھی منفرد لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے، عثمان بزدار


ویب ڈیسک April 27, 2020
صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ اقدامات کیے جائیں گے، وزیر اعلی کا اجلاس سے خطاب۔ فوٹو، فائل

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وباء کے دوران معاشی سرگرمیاں قائم رکھنے کے لیے "رائز پنجاب" کے نام سے ابتدائی فریم و رک کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں 'رائز' پنجاب کےنام سےابتدائی فریم ورک کی منظوری دے دی۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا وباء کے پیش نظر بدلتی صورتحال کے تناظر میں رائز پنجاب کا پلان مرتب کیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔ رائز پنجاب کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کیلئے بھی منفرد لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل پروٹیکشن فنڈ کے قیام کی تجویز کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء سے نمٹنے سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس بھی ہوا جس میں مساجدکیلئے جاری 20نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد سمیت کورونا وباء کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں