گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق

گورنر میں گزشتہ روز وائرس سے متاثر ہونے کی ابتدائی علامات ظاہر ہوئی تھیں، ذرائع


ویب ڈیسک April 27, 2020
گورنر سندھ نے ٹویٹ کے ذریعے وائر سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ فوٹو، فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بخار محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ گورنر نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کیا تھا۔



گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔ اللہ تعالی مجھے اس وبا سے لڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔