رمیز کی عمر اکمل پر تنقید کرپٹ کرکٹرز کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

پاکستان کیلیے یہ مناسب موقع ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کرے، رمیز راجہ


Sports Desk April 27, 2020
پاکستان کیلیے یہ مناسب موقع ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کرے، رمیز راجہ ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے سابق اوپنر رمیز راجہ نے عمر اکمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے میچ فکسنگ کے حوالے سے قانون سازی اور کرپٹ کرکٹرز کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اب عمر اکمل بھی آفیشل طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، ان پر 3 برس کی پابندی عائد ہوچکی ہے، انہوں نے اپنا ٹیلنٹ ضائع کردیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کیلیے یہ مناسب موقع ہے کہ وہ میچ فکسنگ کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کرے اور کرپٹ کرکٹرز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے، ورنہ اس طرح کے مزید کیسز کیلیے تیار رہنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں