میانداد کا قومی کرکٹرز کے ساتھ ویڈیوسیشن مفید مشوروں سے نوازدیا

اس سیشن میں ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس بھی شریک ہوئے


Express News April 28, 2020
۔ فوٹو، فائل

سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی کرکٹرز کو ویڈیو لنک پر لیکچرز دینے کا آغاز ہوگیا۔

گذشتہ روز جاوید میانداد نے بیٹسمینوں کو اپنے ماضی کے تجربات سے آگاہ کیا، انھوں نے پلیئرز کو انگلینڈ سمیت مختلف کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم مشورے دیے، اپنے وقت کے بہترین بیٹسمین نے حریف بولرز کو خود پر حاوی نہ کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے بابر اعظم کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنی اسکلز پر مزید محنت کرکے آپ بہت نام کماسکتے ہیں۔

اس موقع پر محمد حفیظ، بابر اعظم اور امام الحق نے سابق کپتان سے مختلف سوالات کیے، اس سیشن میں ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس بھی شریک ہوئے۔اگلے مرحلے میں سابق کپتان وسیم اکرم لیکچر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں