ملک میں طبی شعبے سے وابستہ 399 افراد کورونا کا شکار

اب تک 193 ڈاکٹر، 61 نرسز اور 145 دیگر ہیلتھ ورکرز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے


ویب ڈیسک April 28, 2020
92 ہیلتھ ورکرز نے کورونا کو شکست دے دی ہے فوٹو: فائل

BEIRUT: ملک بھر میں جہاں عام افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں وہیں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک یہ وائرس اپنا نشانہ بناچکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کے 399 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں 193 ڈاکٹر، 61 نرسز اور 145 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

کورونا کا شکار ہیلتھ ورکرز میں سے 166 ملک کے مختلف آئیسولیشن وارڈز جب کہ 136 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 92 ہیلتھ ورکرز نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

کورونا سے اب تک 5 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکے، جن میں سے گلگت میں 2 جب کہ اسلام آباد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ایک ایک پروفیشنل شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں