کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے بغیر اگلے سال بھی ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد مشکل قرار

کورونا کی کوئی باقاعدہ ویکسین تیار نہ ہوپائی تو یہ مقابلے اگلے سال بھی مشکل ہوجائیں گے،صدر جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن


Muhammad Yousuf Anjum/ April 28, 2020
ٹوکیو اولمپکس اب ری شیڈول کرکے اگلے سال جولائی میں رکھے گئے ہیں فوٹو: فائل

جاپانی میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بغیر اگلے سال بھی ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کو مشکل قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر یوشی ٹیکے نے واضح کیا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کرنی چاہیے یا نہیں کرنی چاہیے۔ یہ بتارہا ہوں کہ اگر اگلے سال تک کورونا وائرس کی کوئی باقاعدہ ویکسین تیار نہ ہوپائی تو پھر یہ مقابلے مشکل ہوجائیں گے۔

ٹوکیو اولمپکس اب ری شیڈول کرکے اگلے سال جولائی میں رکھے گئے ہیں۔ جاپان اب تک ان گیمز کی تیاری پر 13 ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرچکا ہے۔ گیمز کے التواسے اخراجات کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں