حکومت کا کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ

وزارتوں اور ڈویژنز سے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات طلب


ویب ڈیسک April 28, 2020
5 مئی کو کابینہ کی منظوری کے بغیر تقرریوں پر بریفنگ دی جائے گی فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی 30 اپریل تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ سیکرٹری کابینہ 5 مئی کو ان تقرریوں پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ تصور ہوتا ہے، کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات بھجوائی جائیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کی جانب سے کی گئی تقرریوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں