رومان رئیس کےبعد اظہرعلی کا بھی شرٹ اوربیٹ نیلام کرنےکا اعلان

نیلامی کا مقصد زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کرکے کورونا متاثرین کی مدد کرنا ہے، ٹیسٹ کپتان


Sports Reporter April 28, 2020
نیلامی کا مقصد زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا کرکے کورونا متاثرین کی مدد کرنا ہے، ٹیسٹ کپتان

فاسٹ بولر رومان رئیس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ‏ اظہر علی نے سوشل میڈیا پر اپنی شرٹ اور بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ اپنی واحد ٹرپل سنچری والا بیٹ نیلام کریں گے، دِبئی میں 2016میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اس بیٹ سے 302 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ چیمپئینز ٹڑافی 2017 کی اپنی فاتح شرٹ بھی نیلامی میں ہوگی۔

https://twitter.com/AzharAli_/status/1255016799583813632

اظہر علی کا کہنا ہے کہ یہ بیٹ اور شرٹ میرے لیے بہت اہم ہے، میرے کیرئر کی بہترین یادیں ہیں لیکن کوشش کی ہے کہ ان کی نیلامی سے زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا ہو تاکہ اس رقم سے زیادہ کورونا متاثرین کی مدد کی جاسکے۔

واضح رہے اظہر علی اس سے پہلے وزیراعظم ریلیف فنڈز میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرچکے ہیں، پی سی بی کی طرف سے جمع کردہ رقم میں بھی دوسروں کی طرح اپنا حصہ ڈالا۔ انفرادی طور پر بھی اس کارخیر میں جو ممکن ہو وہ کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں