عمر اکمل کا کیریئر ختم ہوگیا ظہیر عباس

قانون کا احترام نہ کرنے والا کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتا، ظہیر عباس


Abbas Raza April 28, 2020
قانون کا احترام نہ کرنے والا کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتا، ظہیر عباس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا کیریئر ختم ہوگیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیسٹمین اسی سزا کے مستحق تھے، وہ کوئی جونیئر کرکٹر نہیں، ایک عرصہ سے پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، پی سی بی کی جانب سے عمراکمل کو اینٹی کرپشن قوانین کے حوالے سے کئی بار بتایا گیا ہوگا کہ اگر کسی کرپٹ شخص کی طرف رابطہ کیا جائے تو کیا کرنا ہے،انہوں نے اس بات کو یکسر نظر انداز کر دیا۔

ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو علم ہوا تو عمر اکمل نے غلطی کا اعتراف کرلیا، اگر کوئی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ وہ بہترین ٹیلنٹ ہے، قانون کا احترام نہ کرنے والا کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتا۔

یاد رہے کہ بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ کرنے والے عمراکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں