سری لنکا میں محصور کھلاڑی خصوصی پرواز سے واپس وطن پہنچ گئے

کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑی ایک ماہ سے سری لنکا میں پھنسے ہوئے تھے


Sports Reporter April 28, 2020
کورونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑی ایک ماہ سے سری لنکا میں پھنسے ہوئے تھے

سری لنکا میں پھنسے ہوئے کھلاڑی بھی خصوصی پرواز سے واپس وطن پہنچ گئے۔

سری لنکن ائیرلائن کی پرواز1185 سے 6 کرکٹرز بھی پاکستان واپس آگئے، چار ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی بھی وطن واپسی ہوگئی، کرکٹرز میں کاشف نوید، احسان بیگ، محتشم علی، قیصر اشرف، علی مہر اور فیضان خان شامل ہیں، ڈپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے سری لنکا گئے تھے،۔

یہ کرکٹرز فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے گئے تھے جبکہ ان کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہےوطن واپس آنے والے ٹیبل ٹینس کے چار کھلاڑیوں میں تین خواتین شامل ہیں، صوابی کی حبہ اقبال اور حیانورکے ساتھ چترال کی اقرا رحمان بھی وطن لوٹ گئیں، پشاور سے تعلق رکھنے والے افسر علی کی بھی وطن واپسی ہوگئی،چاروں کھلاڑی پاکستان سری لنکا ایکسچینج پروگرام کے تحت کے پی کے کے ڈائریکٹریٹ اسپورٹس وسیاحت کی زیر نگرانی ٹریننگ حاصل کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں