
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات۔#PMImranKhan pic.twitter.com/2pGMEG355r
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 28, 2020
دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شبلی فرائض اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔
دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ذمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔