وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات

وزیراعظم نے جو ذمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاوں، شبلی فراز


ویب ڈیسک April 28, 2020
وزیراعظم نے جو ذمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاوں، شبلی فراز

وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شبلی فرائض اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ذمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔