ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں وزارت خزانہ

عالمی بینک کی طرف سے مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں، وزارت خزانہ

کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے ترسیلات زر پر پاکستان کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، عالمی بینک کی طرف سے مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں، عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا، ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔


وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بینکوں کے ذریعےترسیلات زر بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات لیے ہیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جو 20 سے 21 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر 16 ارب ڈالر رہیں۔

 

 
Load Next Story