سندھ حکومت کا تجارتی سرگرمیاں مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

مشروط کاروباری سرگرمیوں کے دوران شہری اور کاروباری افراد خود احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے


ویب ڈیسک April 28, 2020
شہریوں کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی، سندھ حکومت (فوٹو: فائل)

سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران تجارتی سرگرمیاں مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی مشروط بحالی سے لاکھوں دکان داروں کو فائدہ ہوگا، مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی، صوبائی حکومت دبئی کی طرز پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی خواہاں ہے، مشروط کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کے دوران شہری اور کاروباری افراد خود احتیاطی تدابیر پرعمل کے پابند ہوں گے، شہریوں کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حتمی فیصلے کے لیے کل وزیراعلی ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں طے کیا جائے گا کہ کونسی مارکیٹ کب اور کتنے دن کھولی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔