بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے  پاکستان

پاکستان پر دراندازی اور ایل او سی پر مبینہ لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے کے الزامات من گھڑت ہیں، دفترخارجہ


ویب ڈیسک April 28, 2020
کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کررہا (فوٹو: فائل)

حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے اور اس کی پروپیگنڈا مشین تیزی سے چل رہی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر دراندازی کی کوششوں اور ایل او سی پر مبینہ لانچنگ پیڈز کو نشانہ بنانے کے الزامات من گھڑت ہیں، پاکستان ایسے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیانات کو بھی مسترد کرتا ہے، بھارتی پروپیگنڈا مشین تیزی سے چل رہی ہے اور اس کا پروپیگنڈا انتہائی حدوں کو چھو رہا ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی سہولیات فراہم نہیں کررہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں