عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 96300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 82562 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک April 28, 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 1709 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی کے بعد 1709 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 96300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 82562 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے950 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 814 روپے47 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں کی بندش کے باعث سونے کی عملی تجارتی سرگرمیاں منجمد ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔