تجارتی اور صنعتی علاقوں میں کیمروں کی تنصیب مکمل ہوگئی

جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں کیمروں کی تنصیب سے مدد ملی ہے،گورنر سندھ


Staff Reporter December 04, 2013
شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھانے کی رفتار کو تیز کیا جائے،گورنر سندھ ۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

جرائم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے مدد ملی ہے۔

لہٰذا شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھانے کی رفتار کو تیز کیا جائے جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے ان علاقوں پر توجہ دی جائے خاص طور پر شہر کے اطراف کے علاقوں میں بھی ان کیمروں کی تنصیب کی جائے،یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د نے گورنر ہاؤس میں سی سی ٹی وی پروجیکٹ کی بریفنگ میں کہی، اجلاس میں بتایا گیا کہ تجارتی اور صنعتی علاقوں میں کیمروں کی تنصیب کا 95 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔



اس ضمن میں ہر علاقے پر توجہ دی جارہی ہے 20دسمبر تک تمام کیمرے فعال کردیے جائیں گے جنھیں کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کے تحت مانیٹر کیا جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ کیمروں سے جرائم کی بیخ کنی میں مدد مل رہی ہے، گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ تمام اداروں اور تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور جن علاقوں میں بھی ضرورت ہو وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں انھوں نے کوریڈورIV اور V کے اطراف میں بھی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت کی اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مشاورت کی جائے اور ان کی تجاویز پر توجہ دی جائے، انھوں نے کہا کہ اوجھا کیمپس کو سپر ہائی وے سے ملایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں