
چینی شہری ووچینگ 21 اپریل کو خیابان اتحاد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا پولیس نے چینی شہری کے اغوا کا مقدمہ گذری میں درج کیا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ امیر سعود مگسی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 72 گھنٹے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ریکارڈ اور سی ڈی آ ر کی مدد سے معلوم ہوا لاپتہ چینی باشندہ خیبر پختواہ ( کے پی کے )کے علاقے لوئر دیر میں موجود ہے۔
کراچی پولیس چیف نے کے پی کے پولیس سے رابطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کیا،کے پی کے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ جگہ سے چینی باشندہ کو تحویل میں لیکر کراچی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری کاروبار کے لیے 25 فروری کو پاکستان آیا تھا چینی شہری کے ویز ے کی معیاد بھی 31 مارچ کو ختم ہو چکی تھی جس پر مجسٹریٹ کے حکم پر فارنر ایکٹ کا مقدمہ چینی شہری کے خلاف گزری تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے چائنیز قونصلیٹ نے ساؤتھ پولیس کی بروقت کارروائی کی تعریف کی ہے اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔